بیجنگ: شمالی چین کے بندرگاہی شہر تیاں جن کے صنعتی علاقوں میں ہوئے دو بڑے دھماکو ںمیں مرنے والوں کی تعداد دوگنی سے زیادہ ہوکر 44 پہنچ چکی ہے ۔
یہ دھماکے صنعتی علاقہ میں ہوئے جہاں زہریلے کیمیاوی مادے گیس اور ذخیرہ کی گئی تھی۔ مرنے والوں کے علاوہ 400 افراد زخمی بھی ہیں۔ کل رات ہونے والے یہ دھماکے اتنے زبردست تھے کہ کئی کلو میٹر دور واقع رہائشی علاقہ بھی دہل گئے تھے ۔