واشنگٹن: امریکی قیادت والی فورس نے کل شام میں اسلامی مملکت کے خلاف 12 فضائی حملے کئے اس کے علاوہ عراق میں بھی اسے 12 جگہ نشانہ بنایا گیا۔ یہ اطلاع امریکی فوج نے دی ہے ۔شام میں بیشترحملے الحساکہ کے آس پاس کئے گئے جہاں 5 فوجی اکائیوں اور ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا فوجوں پر حملے کئے گئے ۔ دو حملے ابوکمال میں تین حلب کے نزدیک اور دو کوبانی کے نزدیک ہوئے ۔ امریکی قیادت والی فورسیز نے عراق میں بھی اسلامی مملکت پر بم برسائے ہیں۔ دو حملے رمادی کے نزدیک کئے گئے ۔ کئی جنگی اکائیوں عمارتوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حدیثہ کے نزدیک حملے میں مارٹر نظام ایک عمارت اور ایک گاڑی کو تباہ کردیا گیا۔ جنگی جہازوں نے البغدادی ، بیجی ، کرکک، مخمور، موصل، سنجر اور تل افار کے نزدیک بھی نشانے لگائے ۔