تیان جن:کل چین کے اس شہر میں کیمیائی مادوں کے ذخیرے میں ہوئے دو بڑے دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے چین میں آگ بجھانے والے 12افراد بھی شامل ہیں۔ 700 افراد زخمی ہیں جن میں 71 کی حالت نازک ہے ۔ بندرگاہ پر ہوئے دھماکے اتنے بڑے تھے کہ انہیں خلا میں نصب مصنوعی سیاروں سے بھی دیکھا گیا اور زلزلہ والے آالات نے بھی ان کی لرزش محسوس کی۔حکومت یہ سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا یہ دھماکے کیوں ہوئے ۔
یہ گودام خطرناک اور زہریلے کیمیائی مادوں کو رکھنے کے لئے خاص طورسے تیار کئے گئے تھے ۔ حادثہ کے وقت یہاں امونیم نائٹریٹ ، پوٹاشیم نائٹریٹ اور کیلشیم کاربائٹ زخیرہ کرکے رکھا گیا تھا۔