اسلام آباد:پاکستان کی ایک خفیہ فوجی عدالت نے پشاورکے فوجی اسکول میں طالبان کی طرف سے 134 بچوں کے قتل عام میں شامل ہونے کے الزام میں 6 افراد کو موت کی سزا سنائی ہے ۔فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے شمالی مغربی صوبے میں ہوئے قتل عام کے انتہائی سنگین معاملے میں جنوری میں ہی پارلیمنٹ نے ملزم دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالت میں کیس چلانے کی منظوری دے دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ آرمی اسکول میں ہوئے حملے میں ماخوذ6 مسلح افراد نے عدالت کے سامنے اپنا جرم قبول کر لیا۔انہوں نے کہا کہ قصورواروں کے خلاف غیر جانبداری اور منصفانہ طریقے سے سماعت کی گئی۔ اس دوران تمام قانونی دفعات کا خیال رکھا گیا ہے اورانہیں پوری طرح قانونی مدد بھی فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کااعلان فوجی سربراہ کی طرف سے کیا گیا ہے ۔