لاہور :پاکستان کے لاہور میں واقع علامہ اقبال بین الاقوامی ایئر پورٹ کے مرکزی رن وے کو کل سے آئندہ 11 دسمبر تک ہرروز 12 گھنٹے کے لئے بند رکھا جائے گا۔پاکستان کے اخبار ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کہرا کے پیش نظر روشنی کی کمی کی وجہ سے ایئر پورٹ پر نئے انسٹرمینٹ لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس)کی تنصیب کے لئے ہوائی پٹی کو ہر روز 12 گھنٹوں تک بند رکھا جائے گا۔ ایئر پورٹ اتھارٹی کے ترجمان پرویز جارج نے بتایا کہ آئی ایل ایس کے تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔
غیر ملکی ماہرین کی ٹیم اس کام میں لگی ہوئی ہے ۔ ایک خلیجی ملک نے یہ سسٹمپاکستان کوتحفے میں دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اتھارٹی نے فضائیہ کمپنیوں کو اس سلسلے میں آگاہ کردیا ہے اور وہ اپنی مقررہ پروازوں کے لئے اتفاق کرتے ہیں۔ اگرچہ دوسری فضائی پٹی پر چوبیس گھنٹے طیاروں کی آمدورفت حسب حال رہے گی۔ترجمان کے مطابق اس سسٹم کے ذریعے 50 میٹر کے فاصلے پر نمائش میں رکاوٹ کے باوجود طیارے پرواز سکیں گے ۔واضح رہو کہ کہرے کی وجہ سے ہر سال لاہور میں طیاروں کی پرواز متاثر ہوتی ہے اور طویل عرصے سے اس سسٹم کی مانگ زیر التواءتھی۔