آگرہ: تاج شہر آگرہ میں اترپردیش ٹرانسپورٹ محکمہ کی طرف سے کنڈکٹیڈ ٹور بسیں چلائی جائیں گی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پنکج کمار نے آج یہاں یو این آئی کو بتایا کہ روڈ ٹیکس فنڈ سے خریدی جانے والی منی بسیں سیاحوں کو ایک یادگار سے دوسری یادگار تک لے جائیں گی۔
خیال رہے کہ آگرہ میں سیاحوں اورمسافروں کو یادگاروں تک لیجانے کے لئے بس چلانے کا کوئی نظم نہیں ہے ، جس سے انہیں آٹو رکشہ کرنا پڑتا ہے ، جس میں کئی بار سیاح من مانے کرایہ اور ٹھگی کے شکار ہوتے ہیں۔ مسٹر کمار نے بتایا ہے کنڈکٹیڈ ٹور میں 18 سیٹوں والی منی بس آگرہ قلعہ ، تاج مہتاب باغ، اعتمادالدولہ اور سکندرہ تک چلے گی۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ افسروں کو اس بس سروس کا روٹ تیار کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے ۔