پال گھر:مہاراشٹر کے نئے ضلع پال گھر میں پولس نے دو لوگوں پر کالا جادو و دیگر ممنوعہ کام کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔واڈا پولس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سنجے ہزارے نے کہا کہ کانتی لال دیشمکھ اور نندو کمار دیشمکھ واڈا تعلقہ میں انسداد نشہ سے متعلق مرکز چلاتے ہیں جہاں علاج کے لئے متعدد افراد آتے ہیں۔
اس کے لئے وہ فی کس شخص سے 28600روپئے لیتے تھے ۔احمد نگر سے آئے ایک شخص نے اس مرکز کا دورہ کیا اور اس کے ذریعہ دئے جارہے دوا کو غلط قرار دیا۔ اس نے اس تعلق سے شکایت درج کرائی۔ اس نے الزام لگایا ہے کہ ان دونوں نے اس پر کالا جادو کر نے کی کوشش کی ۔پولس نے دونوں کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے ۔