عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے اپنی کابینہ میں چار وزیروں کے عہدے ختم کر دیے ہیں-
اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اپنے اصلاحاتی منصوبے پر عمل کرتے ہوئے اتوار کے روز کابینہ کے ارکان کی تعداد میں کمی کر دی- حیدرالعبادی نے اپنی کابینہ کے ارکان کی تعداد میں کمی کرتے ہوئے انسانی حقوق کے وزیر، خواتین کے امور کے وزیر مملکت، صوبوں کے امور کے وزیر مملکت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت کے چار عہدے ختم کر دیے- اطلاعات کے مطابق بعض وزارتوں کو دوسری وزارتوں میں ضم کر دیا جائے گا جیسے سائنس و ٹیکنالوجی کا انضمام وزارت اعلی تعلیم اور وزارت سیاحت کا انضمام وزارت ثقافت میں کر دیا جائے گا- واضح رہے کہ عراق کے وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے حکومت کے ڈھانچے میں اصلاح کے مقصد سے ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا، اس بل میں وزارتوں کی تعداد میں کمی کرنا بھی شامل تھا-