دو شنبہ کو بھی بارش کا امکان، دن بھر چھائے رہیں گے بادل
لکھنو¿:آخر کار اتوار کو راجدھانی میں بارش ہو ہی گئی۔ صبح سے لیکر شام تک کئی دور میں بارش ہوئی لیکن دوپہر بعد تقریباً ایک گھنٹہ کی موسلا دھار بارش نے امس سے راحت دلائی۔ اتوار ہونے کے سبب خوشگوار موسم کا راجدھانی کے باشندوں نے جم کر لطف اٹھایا۔ موسم محکمہ نے کہا ہے کہ کل بھی موسم ایسا ہی رہے گا۔ بادل اور بارش ہونے کی امید ہے۔ راجدھانی میں سنیچر کو دن بھر امس بھری گرمی کے بعد آخر کار اتوار کی صبح سے ہی بادلوں نے اپنے تیور دکھانے شروع کر دیئے تھے۔ صبح سے بوندا باندی اور بادل دیکھ کرلوگوں کے چہرے کھل گئے حالانکہ اس دوران راجدھانی کے الگ الگ علاقوںمیں بارش بھی ہوئی۔ صبح دس بجے کے بعد موسم میں پھر تبدیلی آئی اور بادل دور جانے لگے۔ لوگوں کو لگا کہ اب بارش نہیںہوگی لیکن یہ قیاس آئی دھری کی دھری رہ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے کالے بادلوں نے آنا شروع کردیا۔ تھوڑی ہی دیر میں بارش ہونے لگی۔ تقریباً ایک گھنٹہ کی بارش نے راجدھانی کے باشندوں کو راحت پہنچائی۔
اتوار کی چھٹی کا مزہ سرد ہواو¿ںنے دوگنا کردیا۔ صبح سے خوشگوار موسم کا مزہ سب سے زیادہ بچوں نے اٹھایا۔ شام کو شہر کے تمام پارک گلزار رہے ۔بدھا پارک میںشام کو بچوںکے ساتھ سرپرستوںنے بھی موسم کا جم کر لطف اٹھایا۔ اس کے علاوہ شہر کے دیگر پارک بھی بچوں اور سرپرستوں سے بھرے رہے۔
اتوار کو موسلا دھار بارش کھیتی کیلئے نعمت ثابت ہوئی ہے خاص کر دھان کی کھیتی کیلئے یہ بارش بےحد مفید ہے۔ گزشتہ دو ہفتہ سے موسم کی بے رخمی کے سبب دھان کی فصل خشک ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی تھی۔ کھیتوں میں نمی کم ہونے سے پودے مرجھانے لگے تھے لیکن اتوارکی بارش نے کھیتوں میں نمی لا دی ہے جس سے کسانوں میں مسرت ظاہر کی جا رہی ہے۔