لکھنو¿:تالکٹورہ کے راجہ جی پورم کے واقع قدیم پیپل کے درخت کے نیچے مندر میں گھنٹہ باندھنے کے سلسلہ میں ہنگامہ ہو گیا۔ ایک فرقہ کے لوگوں نے اس کی مخالفت کردی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے معاملہ کو فرقہ وارانہ ہوتا دیکھ کر دونوںفرقوں کوسمجھایا۔ فی الحال کشیدگی کو دیکھتے ہوئے علاقہ میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ گزشتہ سنیچر کو کٹہل چوراہا واقع ایک شخص گھنٹہ باندھنے گیا تھا اسی دوران سیکٹر گیارہ کے باشندے اپنے حمایتیوں کے ساتھ اس کی مخالفت کرنے لگے۔ انہوں نے پولیس کو معاملہ کی اطلاع دی۔ ان کی دلیل تھی کہ اس سے مدرسہ تک شور ہوگا ۔ ان کی مخالفت کرنے پر علاقہ کے لوگ مشتعل ہو گئے اور نعرے بازی کر کے مظاہرہ شروع کر دیا۔ معاملہ کو طول پکڑتا دیکھ کر ایس او تالکٹورہ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور دونوں فرقوں کو سمجھا بجھاکر معاملہ خاموش کرایا۔ ایس او کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے مندر میں گھنٹہ باندھنے کے سلسلہ میں شکایت کی تھی لیکن بعد میں انہوں نے اپنی شکایت واپس لے لی۔ احتیاط کے طور پر علاقہ میں پولیس اور پی اے سی تعینات کر دی گئی ہے۔