کانپور :ملک کو سامراجی طاقتوں کے چنگل سے آزاد کرانے میں نماےاں رول ادا کرنے والی جماعت جمعیة علماءہند کی شاخ کانپور کے مقامی دفتر رجبی روڈ واقع جمعیة بلڈنگ میں یوم آزادی کے موقع پر ترنگا لہراےا گیا اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں کوےاد کرتے ہوئے آزادی کی مفصل تاریخ بیان کی گئی۔ جمعیة علماءشہر کانپور کے جنرل سکریٹری مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نے عالمی وملکی حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابرنے ہندوستان کو آزاد کرانے میں مصائب کا سامنا کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ملک کے دستور کو بنانے میں بڑی جدوجہد کی ہے ۔
کسی بھی صورت میں ملک کو بربادوٹوٹنے نہیں دےا جائے گا۔ جس طرح ہم دین مذہب کی حفاظت کرتے ہیں اسی طرح ملک کے دستور کی حفاظت کریں گے۔ حق ایجو کیشن کے استاذ مولانامحمد جاوید نے آزادی کی مفصل تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ۱۶۰۱میں انگریز تجارت کے بہانے ملک میں آئے اور ایسٹ انڈیا کمپنی قائم کر کے تجارت کے ساتھ سازشیں و مکر و فریب کے ذریعہ حکومت تک پہنچے ،انہوں نے انگریزوں کے مکر و فریب اور ظلم وبربریت اور شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، شاہ عبد العزیزؒ اور اورنگزیب عالمگیر ؒ سے لیکر بہادر شاہ ظفر تک پھر ۱۹۴۷تک علماءنے عظیم قربانیاں پیش کرکے ہندوستان کو انگریزکی غلامی سے آزاد کراےااور ملک کو مضبوط بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہمارے اکابر ہمیشہ پیش پیش رہے۔حق ایجوکیشن کے سکنڈ ائر کے طالب علم مولانا عبداللہ نے انگریزی میں آزادی کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔
رسم پرچم کشائی جمعیة علماءکے نائب صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاںوحق ایجو کیشن اینڈ ریسرچ فاو¿نڈیشن کے ڈائرکٹر مولانا حفظ الرحمن نے مشتر کہ طور پر ادا کی۔ نظامت حق ایجوکیشن کے استاذمولانا عبدالعلیم قاسمی نے،جلسہ کا آغاز احمد مکین کی تلاوت سے ہوا۔اس موقع پر مولانا مفتی عبدالرشیدقاسمی، مولانا فرید الدین قاسمی، مفتی اظہار مکرم حامد علی انصاری، حاجی شفیق عالم، نائب صدر حبیب اللہ، حاجی شفیق ، شارق نواب محمد تسلیم،مولاناایاز ثاقبی، مولانا انس قاسمی، مولانا محسن جامعی اور حق ایجوکیشن کے تمام اسٹوڈنٹس و دیگر لو گ وغیرہ موجود تھے۔