رامپور: وزیر پالیمانی امور اور شہری ترقیات محمد اعظم خاں نے یوم آزادی کے موقع پر گاندھی سمادھی پر قومی پرچم لہراتے ہوئے کہاکہ آج کا دن ملک کے ان امر شہیدوں کو یاد کر کرنے کا دن ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ آزاد ملک میں پیدا ہوئے۔ اسلئے غلامی کے درد کو نہیں سمجھ سکتے ۔ ملک کے ہر شہری کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی آزادی کو برقرار رکھے ۔ اور ملک کی آزادی کو بنائے رکھنے کےلئے ہمیشہ تیار رہےں۔
مسٹر خان نے افسران کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص جس عہدے پر بیٹھا ہے اس کے پاس اپنے مسائل کا تصفیہ کرانے کےلئے دور دراز سے عوام امید لے کر آتے ہیں اسلئے ہمیں ان کی باتوں کو سن کر ایمانداری سے اس کا تصفیہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی ترقی کیلئے مختلف پروگرام اور اسکیمیں چلائیں جا رہی ہےں۔ موجودہ حکومت ریاست کے ہر طبقے کی سماجی ، اقتصادی اور تعلیمی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے۔ جس میں غریبوں ، مظلوموں اور مزدوروں کے مفاد کا خصوصی دھیان رکھا جا رہا ہے۔ آسرا اسکیم کے تحت ہر غریب کو مکان دیاجا رہا ہے۔ اب تک بڑی تعداد میں غریبوں کو مکان دئے گئے ہیں۔
مسٹر اعظم خان کے ذریعہ کراس کنٹری دوڑ ، پربھات کھیری وغیرہ پروگراموںمیں بہترین مظاہرہ کرنے والے طلباءاور طالبات کو یادگاری نشان دے کر سرفراز کیا گیا۔پربھات پھیری میں حصہ لینے والے ثانوی انٹر کالجوں میں بالترتیب اول ،دوم اور سوم مکان پر سندر انٹر کالج ، جین انٹر کالج ، رام لیلا پبلک اسکول کے بچے شامل تھے۔ اسی طرح پرائمری اسکولوں میں اندرا جونئر ہائی اسکول اول ،پرائمری اسکول مسٹن گنج دوم ، پرائمری اسکول پرائمری اسکول لچھا سوم اور قومی گیت کے لئے خورشید انٹر کالج ، گورنمنٹ گرلس انٹر کالج ، گورنمنٹ انٹر کالج ، نہرو نگر پالکا انٹر کالج کو تشجیعی انعام دیا گیا ۔ طئے شدہ پروگرام کے تحت ضلع کے تمام محکموں کے دفاتر ، بلاک اور گاو¿ں پنچایتوں میں صبح ۸ بجے پرچم کشائی کی گئی۔ پرچم کشائی کے بعد متعلقہ افسران اور گاو¿ں پردھانوں کے ذریعہ یوم آزادی کے موقع پر جنگ آزادی کے دیوانوں اور ان کی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ریاست میں امن قائم کرنے ، قومی یکجہتی اور اتحاد بنائے رکھنے اور باہمی خیر سگالی کے ساتھ مل جل کر رہنے ، ملک کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے اور ایمانداری سے اپنے شہر کی ترقی کے لئے دعا کی گئی ۔انہوںنے مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عمارتیں بن جانے سے سب کچھ نہیں ہو جاتا بلکہ وہاں پر ہمارے بچوں کو تعلیم کے مختلف شعبوں میں تعلیم دینے کے لئے اچھے اساتذہ و اچھی لائبریری کی سہولیات فراہم کرانا لازمی ہے۔ اور اس کا م میں آپ سب کا تعاون ضروری ہے۔
مسٹرخان نے کہاکہ ریاستی حکومت ہر طبقے کی بہبود خاص طور پر غریبوں ، پسماندہ اوراقلیتوں کے لئے کام کر رہی ہے۔ جلد ہی غریبوں کو مفت رہائش گاہ کے ساتھ ای رکشہ بھی تقسیم کیا جائے گا۔ انہوںنے گورنمنٹ اسکول سے لگے ہوئے باغبانی محکمہ کی آراضی کو اسکول کودینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہی اسکولوں میں پڑھنے والے بچے ملک کو نیا راستہ دکھائیں گے۔