ابوظبی:وزیراعظم نریندر مودی نے آج ابوظبی کے مصدر سٹی پروجیکٹ کا دورہ کیا جو سورج کی توانائی اور دیگر قابل تجدید توانائی پر منحصر ہے ۔
مصدر شہر میں کاروباری لیڈروں کے ساتھ گول میز میٹنگ میں وزیراعظم نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دی اور کہا کہ ملک میں فوری طور سے ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ایک مکمل اکثریتی اور فیصلہ کرنے والی حکومت ہے اور کئی شعبوں جیسے بیمہ، ریلوے ، دفاعی سازوسامان کو بیرونی سرمایہ کاری کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی، بندرگاہوں کی ترقی اور سستے مکانات جیسے شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔