نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چارہ گھپلہ کے معاملہ میں مرکزی جانچ بیورو کی عرضی پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو سے آج جواب طلب کیا ہے ۔
سی بی آئی نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کی جانب سے مسٹر یادو کے خلاف کچھ الزامات ہٹادینے پر ہائی کورٹ میں اعتراض کیا گیا تھا۔
عدالت عظمی نے سی بی آئی کے وکیل کی دلیلیں سننے کے بعد آر جے ڈی صدر کے خلا ف نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلب کیا ہے ۔ عدالت نے جواب کے لئے انہیں چار ہفتہ کا وقت دیا ہے ۔
ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 14 نومبر کو چارہ گھوٹالہ سے متعلق ایک مقدمہ میں مسٹر یادو کو مجرمانہ سازش رچنے کے الزام سے بری کردیاتھا۔ اس کے قریب آٹھ ماہ بعد جولائی میں سی بی آئی نے اپیل دائر کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ کروڑوں روپے کے چارہ گھپلہ کے معاملہ میں مسٹر یادو کو قصور وار ٹھہرایا جاچکا ہے ۔ مسٹر یادو ضمانت پر ہیں۔