نئی دہلی(وارتا) انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی دشواریوں سے آزادی دیلانے کے مقصد سے ایسے موبائل ایپ تیار کیا گیا ہے۔ جس سے بغیر کسی ٹیکس اسپیشلسٹ کی مدد کے محض ۵ منٹ میں اسمارٹ فون کے ذریعہ ریٹرن داخل کیا جا سکتا ہے۔ چارٹرڈ اکاو¿نٹینٹ ہمانشو کمار نے ہلوٹیکس ایپ تیار کای ہے۔ جس کو ”اینگل پیسا“ کے ذریعہ چلایا جا رہا ہے۔
اینگل پیسانے بتایا کہ ہلو ٹیکس ایپ کو مفت ڈاو¿نلورڈ کیا جا سکتا ہے اور اس کے ذریعہ آسانی کے ساتھ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپ کی مدد سے تین مرحلوں میں انکم ٹیکس ریٹرن داخل ہوجاتا ہے۔ اینگل پیسا کے مطابق انکم ٹیکس محکمہ نے اس ایپ کے ذریعہ ریٹرن داخل کرنے کو منظوری دے دی ہے۔اس سے ریٹرن داخل کرنے پر رسید بھی ملتی ہے اور ریٹرن کی حصولیابی کا میل بھی آتا ہے۔
ابھی یہ ایپ صرف اینڈ رائڈ پلٹفارم پر ڈاو¿نلورڈ کیا جا سکتا ہے لیکن اینگل پیسا اسے جلد ہی آئی او ایس ایپ اسٹور پر بھی دستیاب کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔