چیف سکریٹری آلوک رنجن نے آئی ٹی سٹی، لکھنو¿ میٹرو وغےرہ کے کاموں کا لیا جائزہ
لکھنو¿: چیف سکریٹری آلوک رنجن نے ہدایت دی ہے کہ۱۰۰ بستروں سے آراستہ زیر تعمیر اسپتالوں اور پچاس فیصد کام ہو چکے ٹراما سینٹروں کو چلانے کیلئے عہدوں کی کارروائی اور آلات کی خرید کیلئے ٹنڈر طلب کرنے کی کارروائی ایک ماہ میں ہر حالت میں کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ نئے زیر تعمیر ٹراما سینٹروں کیلئے تقریباً ۷۰۰ عہدے پُر کرنے کاکام جلد کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہر حالت میں یقینی بنانا ہوگا کہ ٹراما سینٹر فیروز آباد کا تعمیری کام ایک ماہ میں مکمل کرا لیا جائے۔ انہوں نے تعمیری ایجنسی، گورنمنٹ تعمیری کارپوریشن کے کاموں کی سست رفتاری پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ہر حالت میں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ مقررہ وقت میں کام پورا کیا جائے۔
چیف سکریٹری آج اینیکسی واقع اپنے دفتر کے جلسہ گاہ میں پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ کے جلسہ کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے ضلع ہیڈکوارٹروں کو فور لین سڑکوں سے جوڑے جانے کے کاموں کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ کوشامبی اور شراوستی کا کام اکتیس اکتوبر تک پورا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایٹہ اور کاس گنج روڈ کا اسٹی میٹ حاصل ہو جانے کی منظوری جلد جاری کر دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ این ایچ اے آئی کے ذریعہ دو لین ود پیورڈ شیلڈر کے پیلی بھیت کا کام جنوری ۲۰۱۶ئ، پرتاپ گڑھ کا کام جون ۲۰۱۶ اور امیٹھی و باندہ کا کام اکتوبر ۲۰۱۶ ءتک ہر حالت میں پورا کرانا ہوگا۔ انہوں نے کہا اوکشا کے ذریعہ سہارنپور ، باغپت، شاملی کے کاموں کو ستمبر ۲۰۱۶ءتک اور این ایچ کے ذریعہ جوڑی جانے والی بہرائچ اور سدھارتھ نگر کے کاموں کو دسمبر ۲۰۱۶ءتک، مین پوری، اٹاوہ کے کاموں کو نومبر ۲۰۱۵ءتک، بدایوں، بلیا اور کشی نگر کے کاموں کو دسمبر ۲۰۱۵ءتک اور بھدوہی کا کام مارچ ۲۰۱۶ءتک ہر حالت میں مکمل کرا لیا جائے۔
مسٹر رنجن نے ہدایت دی کہ آگرہ سے لکھنو¿ داخلہ کنٹرول ایکسپریس وے پروجیکٹ میں اتھارٹی انجینئر کے ذریعہ ۹۴ فیصد اسٹاف کا موبیلائزیشن کا کام مکمل کر لئے جانے کے بعد بقیہ اسٹاف کے موبیلائزیشن کا کام جلد مکمل کرایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہر ہفتہ جلسہ کر کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیکر یہ ہر حالت میں کرایا جائے کہ تعمیری کام معیار کے ساتھ اور مقررہ مدت میں پروجیکٹ کا کام مکمل کیا جائے۔ انہوں نے لکھنو¿ میٹرو، آئی ٹی سٹی پروجیکٹ کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کی پروجیکٹ کے کاموں کو وقت سے پورا کرنے کیلئے سینئر افسراپنی سطح پر کام کریں۔ جلسہ میں خاص طور سے سکریٹری مالیات راہل بھٹناگر، پرنسپل سکریٹری رہائش سدا کانت، پرنسپل سکریٹری طب و صحت اروند کمار، پرنسپل سکریٹری آئی ٹی اور الیکٹرانکس آر کے تیواری، پرنسپل سکرےٹری صنعتی ترقیات مہیش کمار گپتا، سکریٹری وزیر اعلیٰ پارتھ سارتھی سین شرما ، سکریٹری تعمیرات عامہ اجے کمار شکلا سمیت دیگر افسران موجود تھے۔