لکھنو¿:پالی ٹیکنک کے سالانہ امتحان نتائج میں بدعنوانی ٹھیک نہ ہونے سے ناراض طلباءنے دو شنبہ کو پھر بانس منڈی چوراہا واقع ٹکنالوجی تعلیمی کونسل دفتر پر جم کر ہنگامہ کیا۔ نتائج میں گڑبڑی ٹھیک نہ ہونے سے ناراض طلباءنے دفتر سے نکل کر باہر بھی نعرے بازی کی۔ طلباءکا الزام ہے کہ گڑبڑی کی شکایت کیلئے سکریٹری سے ملنے کی اپیل کی گئی لیکن ملازمین نے ان سے ملنے نہیں دیا اور گیٹ پر تالا لگا دیا۔اسی بات سے ناراض طلباءنے ہنگامہ شروع کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ طالب علم تیسرے برس میں آکر تحریری امتحان میں ایک نمبر پائے ۔ حالانکہ امتحان شعبہ کے وی پی سارسوت کے مطابق سیکڑوں طلباءکے نتائج نامکمل تھے اس میں تقریباً سات ہزار طلباءکے نتائج کو صحیح کر دیا گیا۔ اب باقی چار ہزار سے زیادہ طلباءکے نامکمل نتائج کو بھی ٹھیک کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔