لکھنو¿:مڑیاو¿ں علاقہ میں رہنے والے کچہری ملازم کی اہلیہ نے پھانسی لگاکر اپنی جان دے دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ذہنی طور سے بیمار چل رہی تھی اور اسی کے سبب اس نے خود کشی کی ہے۔ انسپکٹر مڑیاو¿ں سنتوش سنگھ نے بتاےا کہ مڑیاو¿ں کے پریت نگر اول میں کچہری میں تعینات رمیش چندر پرجاپتی اپنی اہلیہ ۳۴ سالہ منجو اور تین بیٹوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ دو شنبہ کی صبح رمیش چندر ڈیوٹی پر چلے گئے۔
دوپہر میں ان کی اہلیہ گھر میں تنہا تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی درمیان منجو نے گھر میں لگے پنکھے میں دوپٹے کے سہارے لٹک کر خود کشی کر لی۔ اہلیہ کی خود کشی کی خبر پاکر رمیش چندر اور مڑیاو¿ں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ تفتیش کے بعد مڑیاو¿ں پولیس نے منجو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منجو ذہنی طور پر بیمار چل رہی تھی اور اسی کے سبب اس نے خو دکشی کر لی ہے۔