لکھنو¿: مشرقی اتر پردیش کی سرکردہ ٹیلی مواصلات قدمات فراہم کرانے والی کمپنی ووڈا فون نے ڈاٹا کے استعمال کو فروخت دینے کے ساتھ ساتھ موجودہ ڈاٹا صارفین کو انعام سے نوازنے کےلئے ڈبل ڈاٹا پیش کش کی شروعات کی ہے۔ اس پیش کش کے تحت ۱۲۱یا ووڈافون ویب سائٹ اور مائی ووڈافون ایپ پر موجود اسپیشل آفر سکشن سے ڈاٹا ریچارج کرنے والے پریپیڈصارفین کو منتخب کئے گئے ڈاٹا پیک سے دو گنی قیمت کے ڈاٹا کے استعمال کا موقع ملے گا۔
یہ پیش کش مشرقی اتر پردیش سرکل کے تمام پریپیڈ ڈاٹا ریچارج پیک پر فراہم رہے گی۔ جو اگست کے پہلے ہفتہ سے شروع ہو کر ۳۰ ستمبر تک جاری رہے گی۔ ڈبل ڈاٹا پیش کش کا فوائد کے بارے میں بتا تے ہوئے ووڈا فون انڈیا کے مشرقی اتر پردیش کے کاروباری سربراہ پنکج تھپلیال نے کہا کہ آج ہمارے ۵۰ فیصد سے زیادہ انیبلڈہینڈ سیٹ میں انٹرنیٹ کا استعمال ہوتا ہے۔
اور خصوصی طور سے سرفنگ، براو¿زنگ، ای میل، اور فیس بک و ٹویٹر جیسی سوشل نیٹورکنگ سائٹ پر رابطہ کرنے کےلئے ان میں سے ۹۸ فیصد افراد انٹرنیٹ کا استعمال اپنے موبائل فون سے کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین کے مختلف زمروں اور استعمال کے طریقوں کو پورا کرنے والے ڈاٹا پیک شروعات ۲ سو ایم بی 2جی انٹر نیٹ کےلئے محض ۲۴ روپئے سے ہوتی ہے۔