نئی دہلی:مختلف میدانوں میں کاروبار کرنے والی کمپنی برلا کارپورینش لیمیٹیڈ نے سیمنٹ بنانے والی معروف کمپنی لافارج انڈیا کے ۲ پلانٹ۷۶ئ۸۰ کروڑ ڈالر تقریباً ۵ ہزار کروڑ روپئے میں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ لافارج انڈیا کے ۳۶ گڑھ کے سونا گڑھ واقع سیمنٹ پلانٹ اور جھار کھنڈ کے جوجوبیرا واقع سیمنٹ گرائنڈنگ پلانٹ کو خریدنے کےلئے رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ ان دونوں اکائیوں کی سالانہ پیداواری صلاحیت ۵۱ئ۵ لاکھ ٹن ہے۔
کمپنی کے صدر ہرش لوڈھانے کہا کہ مجھے اس اہم ترین سودے کا اعلان کر تے ہوئے بیحد خوشی ہو رہی ہے۔ اس سے ہمارے منتخب بازاروں میں مقابلوں کی توسیع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خریداری کی رقم کی ادائیگی کمپنی کے موجودہ مختص نقد کے ساتھ ہی قرض لیکر کی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق اس تحویل کے مکمل ہونے سے اسے مشرقی ہند کے سیمنٹ بازارمیں اپنے کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس نے کہا کہ اس سودے کےلئے ابھی ہندوستانی مقابلہ جاتی کمیشن (سی سی آئی) اور دیگر نگراں اداروں سے منظوری حاصل کرنا باقی ہے۔