لکھنو¿:راجدھانی پہنچے اداکار سشانت سنگھ نے منگل کو چار باغ بس اسٹیشن سے مہیلا سمان پرکوشٹھ اور بریک تھرو تنظیم کے ساتھ مل کر چلائی جا رہی مہم آسکنگ فار اٹ کو ہری جھنڈی دکھائی۔اس مہم میں خواتین کے خلاف ہونے والے جنسی استحصال کے سلسلہ میں خواتین کو بیدار کیا جائے گا اس کیلئے بس اسٹیشن پر پولیس کی خاتون ہیلپ ڈیسک بھی بنائی گئی ہے جہاں جنسی استحصال کے معاملوںکو درج کیا جائے گا۔ سشانت سنگھ خود ساو¿دھان انڈیا شو سے جڑے ہوئے ہیں اور لوگوں کو جرائم کے خلاف بیدار کر کے آواز اٹھانے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
یہاں سشانت سنگھ نے کہا کہ ان کے ساو¿دھان انڈیا شو کو چار برس گزر چکے ہیں اس کا ایک فائدہ یہ ہوا ہے کہ لوگوں میں فائٹ بیک کی بیداری بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لوگوں میں یہ احساس ہوتا تھا کہ کون لڑے جانے دو۔ اسی رویے کو ہمیں بدلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی سب سے زیادہ واردات خواتین کے ساتھ ہی ہوتی ہیں۔ پہلے ایسی واردات گھر کے اندر ہی رہتی تھیں لیکن اب لوگ اس کے خلاف آواز اٹھانے لگے ہیں۔ وہیں اب بچوں کو بھی گڈ ٹچ بیڈ ٹچ پتہ ہے جو آج کے دور میں بیحد ضروری ہے۔جرائم پہلے بھی ہوتے رہے ہیں لیکن اب لوگوں میں بیداری آرہی ہے۔