لکھنو¿:تالکٹورہ علاقہ میں کولر کی صفائی کرتے وقت ایک طالبہ کرنٹ کی زد میں آکر جھلس گئی جسے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت ہو گئی۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ تالکٹورہ کے ای بلاک راجہ جی پورم کے رہنے والے اشوک ٹرک ڈرائیور ہیں وہ اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں۔
بتاےا جاتا ہے کہ ان کی بارہ سالہ بیٹی پلک دو شنبہ کی شب گھر کے باہر لگے کولرکی صفائی کررہی تھی۔ تبھی کولر سے کرنٹ لگنے کے سبب وہ جھلس گئی جس کوعلاج کیلئے کنبہ والوں نے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پلک درچہ چہارم کی طالبہ تھی۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹ کیلئے بھیج دیا۔