لکھنو¿:اسمبلی کا گھیراو¿ کرنے جا رہے کانگریسیوں پر دو شنبہ کو ہوئے پولیس لاٹھی چارج کے خلاف کانگریس بدھ کو یوم مخالف کے طور پر منائے گی ۔ ریاست کے ہر ضلع و شہر ہیڈکوارٹروں پر ہونے والے یوم مخالف میں دھرنا و مظاہرہ کر کے گورنر کو عرضداشت سونپی جائے گی۔ یہ بات پارٹی کے میڈیا اور کمیونکیشن محکمہ کے چیئر مین ستیہ دیو ترپاٹھی نے صحافیوں سے کہی۔ مسٹر ترپاٹھی نے کہا کہ دھرنا و مظاہرہ کے ذریعہ گورنر کو عرضداشت بھیج کر بے رحمی سے ہوئے لاٹھی چارج کے قصوروار پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہیلمٹ لگائے پولیس والوں نے پارٹی رہنماو¿ں کو چن چن کر مارا۔ پولیس لاٹھی چارج میں ریاستی صدر ڈاکٹر نرمل کھتری، راج ببر، سابق وزیر پردیپ جین آدتیہ سمیت دیگر رہنماو¿ںکو نشانہ بنایا گیا۔ سادی وردی میں ملبوس پولیس والوں نے اپنی بے رحمی چھپانے کیلئے کانگریسی رہنماو¿ں پر پتھراو¿ کا الزام لگایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت صحافیوں، عام آدمی، خواتین اور دلتوں کے ساتھ سوتیلا رویہ اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی اور ملائم سنگھ کی ملی جلی سیاست کانگریس کو اپنا دشمن مانتی ہے۔ سابق ایم ایل سی راجیش پتی ترپاٹھی اور ریاستی خازن ہریش باجپئی نے پولیس لاٹھی چارج کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کانگریسیوں سے تحریک کو مزید تیزی لانے کی اپیل کی۔ شہر کانگریس کے صدر بودھ لال شکلا نے بتاےا کل کل ساڑھے گیارہ بجے ضلع ہیڈکوارٹر پر دھرنا دیا جائے گا۔