ایک سو ساٹھ شکایتوں میں سے ۱۴معاملوں کا کیا موقع پر تصفیہ
کانپور:ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے آج بال بھون پھول باغ میں منعقد یوم تحصیل کی صدارت کرتے ہوئے مسائل کی سماعت کی ۔ انہوںنے محکمہ وار گزشتہ یوم تحصیل کے زیر التوا معاملوںکے جائزہ کے دوران انہوں نے پولیس اور میونسپل کارپوریشن کی معاملے زیر التواہونے کے سبب اپنے محکمہ کے زیر التوا معاملوں کا ایک ہفتہ کے اندر تصفیہ کرنے کی ہدایت دی ۔
ضلع مجسٹریٹ نے مسائل کی سماعت کرتے ہوئے بھیڑ میں وہیل چیئر پر بیٹھے اننت ویش کو دیکھا تو وہ اٹھ کر ان کے پاس پہنچی اور ان کا مسئلہ سنا ۔اننت نے بتایاکہ وہ ترویدی نگر کا رہنے والا ہے ۔کئی برسوں سے اس کے یہاں کی سڑک کا فی خراب ہے اور وہ وہیل چیئر سے بھی نہیں نکل سکتاہے۔ اس پر ضلع مجسٹریٹ نے اس کے علاقے کی سڑک فوری بنوانے کےلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی ۔ نثار احمد باشندہ ۹۱۱۱۴دلیل پور کا گیس کنکشن انٹریل گیس ایجنسی میں تھا جو کہ اب بند ہوگئی ہے ۔ وہ اس کو بھگوتی ایجنسی میں کروانا چاہتاہے ۔
لیکن اس کی کوئی سنوائی نہیں ہوتی جس پر ڈی ایم نے فوری کنکشن دینے کی ہدایت دی ۔ لال بنگلہ باشندہ ہرسائے یادو ایئر فورس سے سبکدوش ہوئے ہیں ۔اس کی کھیتی جبراً اس کے شہ زور بھائیوں کے ذریعہ قبضہ کرلی گئی ہے ۔
جس کی شکایت وہ کرچکاہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے تحصیلدار کو جانچ کرکے ضروری کارروائی کئے جانے کی ہدایت دی ۔ چکیری کے پوکھر پور باشندہ ۱۱۳۱۱۰نے سلمیٰ برادرس کے ذریعہ جبراً قبضہ کرنے کی شکایت کی جس پر انہوں نے تحصیلدار کو جانچ کرکے ضروری کارروائی کئے جانے کی ہدایت دی ۔ آج کل موصول ۱۶۰ شکایتوں سے ۱۴ شکایتوں کا موقع پر تصفیہ کیاگیا ۔ اس موقع پر خصوصی ترقیاتی افسر ،ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ مالیات ، مالیات و ریونیو و دیگر افسران موجود تھے ۔