ایسے صارفین کے یہاں دومیٹر لگائے جانے کی بجلی محکمہ کی ہدایت
گورکھپور:دس کلو واٹ یا اس سے زیادہ کنکشن کی جانچ دوبارہ ہوگی ۔ وزیر اعلیٰ کے توانائی صلاح کار کرپال سنگھ کی ہدایت پر خصوصی چیکنگ مہم چلائی جائے گی ۔ جن صارفین کے پاس کلو واٹ یا اس سے زیادہ کاواٹ ہوگا اس کانام درج کرکے ان کے یہاں دومیٹر لگائیںجائیں گے ۔ چیف انجینئر دنیش کمار سنگھ نے بتایاکہ قانون کے مطابق جن صارفین نے دس کلو واٹ یااس سے زیادہ لوڈ کا کنکش لیا ہے ان کے یہاں دومیٹرلگانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
ایک میٹر صارفین کے گھر میں اور دوسرا میٹر بجلی کے پول پر لگایاجائے گا ۔ دونوں میٹر کی ریڈنگ لینے کے بعدصارفین کو بل دیئے جائیں گے ۔ ایک ماہ کے اندر ایسے کنکشن کو نشان زد کرکے ان کے یہاں دومیٹر لگادیئے جائیں گے ۔اس دوران اگر کوئی صارف اس کی مخالفت کرتاہے اس کے خلاف کارروای کی جائے گی ۔