نیویارک: اب خلائی سفر کے لیے کسی راکٹ بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی، زمین سے خلا میں جانے کا سفر کوئی سستا نہیں، ہر سفر کے دوران لاکھوں ڈالر مالیت کا فیول جلانا پڑتا ہے اور خطرات الگ ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ راکٹ ماحولیات کو بھی بری طرح متاثر کرتے ہیں، اب کینیڈا کی ایک کمپنی نے ایک ایسی “لفٹ” بنانے کا اعلان کیا ہے، جو نہ صرف خلائی سفر کے خطرات کو کم کرے گی بلکہ اس سے ۳۰ فیصد توانائی کی بچت بھی ہو گی۔ ٹوتھ ایکس ٹیکنالوجی نامی کمپنی، ۲۰کلومیٹر بلند ٹاور تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے اندر “ایک لفٹ” ہو گی جو برقی توانائی سے چلتے ہوئے خلا نوردوں کو ٹاور کی چھت تک لے جائے گی اور پھر چھت پر موجود “اسپیس شپ” خلابازوں کو باآسانی خلا میں جا سکے گی۔ اسپیس شپ ری فیولنگ کی غرض دوبارہ ٹاور پر بھی آسکے گی۔