نئی دہلی:شیئر بازار کے ذریعہ منی لانڈرنگ کی رقم استعمال کرنے کے معاملات پر نگرانی بڑھانے کے واسطے بی ایس ای نے اپنے شریک کار افراد سے کہا کہ وہ حکومت کی مالیاتی اطلاعاتی اکائی (ایف آئی یو) کو بھیجی گئی مشتبہ کاروبار رپورٹ (ایسٹی آر ) کی تفصیلات ماہانہ بنیاد پر ارسال کریں اپنے ممبران کو اس سلسلے میں جلد سے جلد عمل آوری یقینی بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے شیئر بازار نے ایک مکتوب میں کہاہے کہ کاروباری رکن بی ایس ای الکٹرانک فائلنگ نظام کے خصوصی ایف آئی آر۔
نیا نظامایس ٹی آر ماڈیول کے ذریعہ اعداد و شمار ارسال کریں ارسال کی گئی تفصیل میں تبدیلی کی صورت میں ممبران کو متعلقہ معلومات اپ ڈیٹ کرنی ہو گی۔ بی ایس ای نے اراکین ۳۱ مارچ ۲۰۱۵ءتک ایف آئی یو کے پاس موصول ایس ٹی آر کی کل تعداد بتانے کو بھی کہا ہے۔ اس کے بعد اراکین ماہانہ بنیاد پر ایف آئی یو کو بھیجے اور ایس ٹی آر کے بارے میں مبتلا کرےں۔ ضابطہ سازمالیاتی خوفیہ ایجنسیوں نے حال کے مہینوں میں شیئر بازار کا غلط استعمال کرتے ہوئے رقم کی ممکنہ لانڈرنگ کئے جانے پر اپنی نگرانی بڑھائی ہے۔ اس ذریعہ کئی کمپنیوں پر ٹیکس چوری کا بھی شبہ ہے۔ سیبی اب تک ۹۵۰ اکائیوں کو اس قسم کے کاروبار سے روک چکی ہے اور آگے کی کارروائی چل رہی ہے۔