دمشق:اسلامک اسٹیٹ نے شام کے قدیم شہر پلمایرا میں ایک ماہر آثار قدیمہ کا سر قلم کر دیا اور اس کی لاش کو شہر کے ایک تاریخی مقام کے اوپر لٹکا دیا ہے ۔شام کے نوادرات کے سربراہ مامون عبد الکریم نے بتایا کہ ماہر آثار قدیمہ خالد اسد (82) کے خاندان کے ارکان نے آج مطلع کیا کہ آئی ایس نے مسٹر اسد کو قتل کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ جنگو¶ں نے مسٹر اسد کو ایک ماہ سے زائد وقت سے یرغمال بنا رکھا تھا۔مسٹر عبدالکریم نے کہا … ” ذرا تصور کیجئے کہ جس عالم نے یہاں کی تاریخ کے لئے اتنی یادگار خدمات کی ہو اسے موت کی سزا دی جائے گی اور اس کے جسم کو پلمایرا کے ایک قدیم مقام میں لٹکایا جائے گا ”۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر اسد کے مضامین بین الاقوامی میگزین میں شائع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کئی سال تک امریکہ، فرانس، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے آثار قدیمہ مشن کے ساتھ بھی کام کیا ہے ۔