بینکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے مشہور مندر کے باہر بم دھماکے کے اہم مشتبہ افراد کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے جو سی سی ٹی وی کیمرے میں مندر کے احاطے میں بیگ رکھ کر جاتے ہوئے نظر آر ہے ہیں۔قومی پولیس کے ترجمان پرووت تھاورنسر¸ نے بتایا کہ پولیس مشتبہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے ۔ انھوں نے کہا “ہمیں شک ہے کہ بم اس نے ہی رکھا تھا۔” انہوں نے بتایا کہ پیلے رنگ کی قمیض پہنے اس مشتبہ شخص کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ “ہم دھماکے کے سلسلے میں دیگر مشتبہ افراد کی بھی تلاش کر رہے ہیں۔
اس طرح کے حملے کی منصوبہ بندی عام طور پر کوئی شخص اکیلے نہیں کرتا۔حکومت نے کہا کہ پیر کی شام کو ایراون مندر کے باہر ہونے والے اس حملے کا مقصد سیاحت پر انحصار ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانا تھا۔ اس حملے میں 22 افراد کی موت ہو گئی جس میں زیادہ تر غیر ملکی شہری ہیں اور 120 سے زائد زخمی ہو گئے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں بے ترتیب بالوں والا ایک نوجوان بیگ کے ساتھ مندر کے احاطے میں داخل ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ وہ ایک ریلنگ کے پیچھے بیٹھتا ہے اور پھر بیگ اتارتا ہے اور بیگ کو وہیں چھوڑ کھڑے ہوکر موبائل پر بات کرتے ہوئے چل پڑتا ہے ۔ قومی پولیس کے سربراہ سومیت پمپین موآنگ نے کہا کہ مشتبہ شخص تھائی لینڈ یا غیر ملکی شہری ہو سکتا ہے ۔ اگرچہ گھریلو میڈیا رپورٹوں کے مطابق وہ تھائی لینڈ کا شہری نہیں ہے ۔