اجین:مدھیہ پردیش کے اجین شہر کے مہاکال تھانہ علاقے میں دہلی کے ایک نوجوان کو مڑی دکھا کر اسے پانچ لاکھ روپیہ ٹھگنے والے تین نوجوانوں کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔پولیس کے ذرائع کے مطابق مقامی نوجوانوں کرشنا ،راجو اور ایس کمار نے نئی دہلی کے رہنے والے 26 سالہ جتیندر ورما کو مہاکالیشور مندر کے پیچھے مڑی دکھا کر8 جولائی کا پانچ لاکھ روپیہ ٹھگ لئے تھے ۔پولیس نے کل تینوں ملزمان کے خلاف معاملہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے ۔