نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ڈی این اے کے بارے میں کئے گئے تبصرے کے سلسلے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ بہار کا ڈی این اے جاننے کے لئے تمام لوگوں کو “مانجھی۔دی ما¶نٹین مین” فلم ضرور دیکھنی چاہئے ۔مسٹر کیجریوال نے نئی دہلی میں خصوصی اسکریننگ میں نوازالدین صدیقی کی اداکاری والی اس فلم کو دیکھنے کے بعد کل کہا “بہار انتخاب قریب ہے اور لوگوں کو بہار کس ڈی این اے سے بنا ہے ، یہ جاننے کے لئے یہ فلم دیکھنی چاہئے ”۔اس موقع پر مسٹر کیجریوال کے ساتھ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواش بھی موجود تھے ۔
انہوں نے فلم کے ڈائریکٹر کیتن مہتا، ان کی بیوی دیپا ساہی اور اس فلم کے اداکار نوازالدین صدیقی سے بھی ملاقات کی۔غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ بہار کے ضلع مظفر پور میں منعقدہ ایک ریلی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ مسٹر کمار کو اپنے ڈی این اے کی جانچ کرانی چاہئے ۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اس فلم کی خاص اسکریننگ ایسے وقت میں رکھی گئی جب آج دہلی حکومت ‘بہار سمان سمیلن’ منعقد کر رہی ہے جس میں مسٹر کمار مہمان خصوصی ہیں۔ مانجھی -دی ما¶نٹین مین ایک بایوپک فلم ہے جو بہار میں ضلع گیا کے گھلور گا¶ں کے رہنے والے ایک غریب مزدور دشرتھ مانجھی کی کہانی ہے ۔ فلم میں نواز الدین صدیقی کے علاوہ رادھیکا آپٹے اور تنگماشو دھولیا نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔مسٹر کیجریوال نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا “ مانجھی فلم کافی اچھی ہے ۔ یہ دکھاتی ہے کہ انسان ٹھان لے تو کچھ بھی کر سکتا ہے ۔ بہت ہی متاثر کن ہے ۔ نوجوانوں کو ضرور دیکھنی چاہئے ”۔