لندن۔ انگلینڈ نے بھلے ہی ایشز اپنے نام کر لی ہو لیکن کپتان ایلیسٹیر کک آج سے یہاں شروع ہو رہے پانچویں اور آخری ٹسٹ میں بھی کوئی کوتاہی برتنے کے موڈ میں نہیں ہے چونکہ یہ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا بین الاقوامی کرکٹ سے الوداعی میچ بھی ہے۔کک کی ٹیم نے چوتھا ٹسٹ ایک اننگز اور 78 رنز سے جیت کر سیریز میں 3 ۔1 کی سبقت بنا لی تھی۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے اس میچ میں 15 رن دے کر آٹھ وکٹ لئے۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 111 گیند اور 60 رن کے اندر اندر سمٹ گئی تھی۔انگلینڈ کی کسی ٹیم نے گھریلو سیریز میں چار ایشز ٹسٹ نہیں جیتے لیکن اب وہ اس حد پر ہیں۔ مائیک بیرلے کی قیادت والی انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کو 5 ۔1 سے شکست دی تھی لیکن 1978۔ 79 کی باغی ورلڈ سیریز کی وجہ سے آسٹریلیا کی کمزور ٹیم نے وہ سیریز کھیلی تھی۔سیریز 4 ۔1 سے جیت کر انگلینڈ کے ان زخموں پر مرہم لگے گا جو 18 ماہ قبل اسے 5۔ 0 سے شکست دے کر آسٹریلیا نے دیئے تھے۔
براڈ نے کہا کک نے ہمیں کہا کہ ہمیں اس سوچ کے ساتھ اترنا ہے کہ جنگ ابھی جاری ہے اور ہمیں 4 ۔1 سے جیت درج کرنی ہے۔ ہم 5۔ 0 سے ملی اس شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں ۔انگلینڈ کو انتخاب کے معاملے میں دو اہم فیصلے لینے ہوں گے۔ بازو کی چوٹ کی وجہ سے چوتھے ٹسٹ سے باہر رہے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن کو اتارنا ہے یا لیگ اسپنر عادل رشید کو ٹسٹ میں موقع دینا ہے۔اینڈرسن کی غیر موجودگی میں براڈ کی قیادت میں انگلینڈ کے تیز گیند بازوں کی کارکردگی اچھی رہی لہذا اینڈرسن کو لے کر کوئی خطرہ اٹھانے کی ضرورت نہیں لگتی۔انگلینڈ کے آسٹریلوی کوچ ٹریور بیلس نے کہا ہے کہ وہ دو اسپنروں کو لے کر اترنے کو تیار ہیں لہذا رشید کو موقع دیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہٹخنے کی چوٹ سے دوچار انگلینڈ کے تیز گیند باز مارک ووڈ کا آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ میں کھیلنا مشکل سمجھا جا رہا ہے ۔
ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے آخری وکٹ لینے والے ووڈ کی جگہ جیمز اینڈرسن کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔ ناٹنگھم میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میں اینڈرسن کو چوٹ کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔ووڈ نے نامہ نگاروں سے کہا، ‘‘اینڈرسن نے 400 وکٹ پورے کئے ھیں اور وہ انگلینڈ کے چوٹی کے گیندباز ہیں۔ انہوں نے گیند بازی کی پریکٹس کیا اور اگر وہ فٹ ثابت ہوتے ہیں تو ٹیم میں انہیں شامل کیا جائے گا۔ جمعرات سے اوول کے میدان پر شروع ہو رہے پانچویں ٹیسٹ سے پہلے اینڈرسن نے گیند بازی کی پریکٹس کی اور امید ہے کہ وہ اگلے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔گزشتہ مئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے اپنے ٹیسٹ کیریر کا آغازکرنے والے ووڈ نے ایشز سیریز میں نو وکٹ لیے ہیں اور وہ ٹخنوں کی چوٹ کی وجہ سے برمنگھم میں تیسرے ایشز ٹیسٹ مقابلے میں نہیں کھیل سکے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ طویل عرصے سے میں سوچ رہا ہوں کہ ٹخنوں کی چوٹ پر قابو پانے کے لیے مجھے اس پر کچھ کرنا چاہیئے ۔ سبھی نے دیکھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اس کی وجہ میں کافی جدوجہد کرتا رہا۔
انگلینڈ ایشز سیریز میں تین ایک سے سبقت بنا چکا ہے ۔