اسلام آباد، 19 دسمبر (یواین آئی) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے جماعت اسلامی کے لیڈر ملا قادر کی سزائے موت کی مذمت کرنے سے متعلق پاکستانی پارلیمنٹ میں منظورمذمتی قرارداد پر سخت تنقید کی ہے۔محترمہ حسینہ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں منظور کی گئی اس مذمتی قراردادسے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ 1971 سے اب تک بنگلہ دیش کی فتح کو قبول نہیں کرسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ابھی بھی پاکستانی ساتھی ہیں۔پاکستان کی پارلیمنٹ میں جماعت اسلامی پاکستان نے مذمتی قرارداد پیش کی تھی۔ جس کی وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی پی ایم ایل (این) اور عمراں خاں کی پارٹی پی ٹی آئی نے حمایت کی تھی۔ پاکستان پیپیلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور عوامی پارٹی اس کے خلاف تھی۔