لکھنو¿:نئے جائے دھرنا کیلئے بنسل کی بغیا بنگلہ بازار میں جگہ نشانزد کر لی گئی ہے یہ اطلاع ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر نے دی۔ انہوں نے بتا یاکہ بنسل کی بغیا کے نزدیک بنگلہ بازار کو نئے جائے دھرنا کی شکل میں فروغ دیئے جانے کیلئے تمام قانونی کارروائی مکمل کر کے حتمی آرڈیننس جاری کرنے کیلئے انتظامیہ کے داخلہ محکمہ کو تجویز بھیجی جا چکی ہے۔ نئے جائے دھرنا میں بنیادی سہولیات جیسے کمرے، شیلٹر، بیت الخلاءکے راستے ، سی سی ٹی وی کیمرا، پینے کے پانی کی سپلائی، پبلک ایڈریس وغےرہ مہیا کرائے جانے کیلئے لکھنو¿ ترقیاتی اتھارٹی کے ذریعہ دو کروڑ روپئے کی اسکیم کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔
یہ کام ایل ڈی اے کے ذریعہ کرایا جائے گا۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتاےا کہ اس کام کو پورا ہونے میںچار سے پانچ ماہ کا وقفہ لگے گا۔انہوںنے بتاےا کہ دھرنا اور مظاہرہ کے بڑھتے دباو¿ کو دیکھتے ہوئے فوری ضرورتوں کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے لکھنو¿ ترقیاتی اتھارٹی کو نئے جائے دھرنا میں غےر مستقل طور سے لازمی بندوبست کو ۱۵ستمبر تک دستیاب کرانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتاےا کہ بغےر اجازت کے دھرناومظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دھرنا کو مناسب طریقہ سے کرانے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آپس میں تال میل کر کے دھرنے اور مظاہرہ میں ہونے والی ٹریفک رکاوٹوں کو کم کرنے کی کوشش کریں۔