کانپور : عام آدمی پارٹی کے روی شکلاکی قیادت میں کارکنان نے گول چوراہا آزاد مجسمہ کے سامنے رکن اسمبلی اور ڈوڈا کی ساز باز کے سبب کشیپ نگر کے بستی میں سڑک لیول کے نام پر ایک کروڑ کا کام سولہ کروڑ کی ادائیگی کے سلسلے میں وزیر شہری ترقیات کا پتلا نذر آتش کیا جس کے بعد روی شکلا نے بتایاکہ کلیان پور کی کشیپ نگر کی بستی جو بھٹہ کی زمین تھی غریب اور درج فہرست ذات کے لوگوںنے جیسی زمین تھی ویسے مکان بنالئے ۔
ڈوڈا نے بھی ویسے کئی مکان بنا کر غریبوں کودیئے ۔ بستی آباد ہوچکی ہے لیکن سڑک بنانے سے قبل بستی میں نہ تو سیور لائن ڈالی نہ تو نالی بنائی گئی جس سے گھروں کا پانی نکلنے کا بندوبست نہیںہے۔