کانپور :ساون کا مہینہ نصف سے زائد گزر چکاہے لیکن بارش ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ شہر میں کم از کم درجہ حرارت اور امس بڑھنے سے لوگ پریشان ہیں ۔ موسم سائنسدانوں کا کہناہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ لیکن اس سے موسم میں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا ۔ منگل کا دن گرمی اور امس بھرا رہا ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۳۳ ڈگری سیلسیس اور کم از کم ۳۰ ڈگری سیلسیس درج کیاگیا ۔ آسمان میں بادل تو تھے لیکن بارش نہ کے برابر ہوئی ۔
موسم سائنسدان ڈاکٹر انیرودھ نے بتایا کہ آئندہ کچھ دنوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔لیکن موسم کی مار سے لوگ متاثر رہیںگے ۔ بدھ اور جمعرات کو بھی ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے ۔ لیکن اس کے بعد کچھ دنوں تک اس کی بھی امید نہیں ہے ۔