لکھیم پور: صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی اہلیہ اور ملک کی خاتون اول شبھرا مکھرجی کے انتقال پر آزاد بھارت کانگریس پارٹی دفتر میں تعزیتی جلسہ کا اہتمام کیاگیا ۔ اس موقع پراظہار تعزیت کرتے ہوئے آزاد بھارت کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر بسنت یادو نے کہاکہ مسز مکھر جی رویندر سنگیت کی ایک مانی ہوئی گلو کارا توتھیں ہی ساتھ ہی نرم دلی اور تہذیب یافتہ خاتون ہونے پر پورے ملک کو ان پر ناز ہے ۔
اس موقع پر دفتر میں موجود دیویش شریواستو سمیت کارکنان اور عہدے دارن نے ان کی روحوں کی تسکین کے لئے دومنٹ کا سکوت رکھ کر ان کےلئے دعا کی اور غمزدہ کنبہ کو دکھ برداشت کرنے کی طاقت کی بھی دعاکی ۔