نوشہرہ: شوگرہ چوک میں فائرنگ کر کے پشتو فلموں کی معروف اداکارہ مسرت شاہین کو قتل جب کہ ان کی والدہ کو شدید زخمی کر دیا گیا ہے۔ پشتو فلموں کی اداکارہ مسرت شاہین گاڑی میں اپنی والدہ کے ہمراہ جارہی تھیں کہ انہیں نوشہرہ میں نشانہ بنایا گیا۔ مسرت شاہین موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ان کی زخمی والدہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مسرت شاہین کے قتل اور ان کی والدہ کو زخمی کرنے کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ مسرت شاہین نے متعدد پشتو فلموں میں کام کیا ہے جبکہ انہیں پشتو فلموں کی بجائے زیادہ شہرت مولانا فضل الرحمان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کے باعث ملی۔