لندن: برطانیہ میں ایک خاتون کو بچے کیلئے تین بوتل دودھ چوری کرنے کے الزام میں سزا سنا دی گئی۔ خاتون کو تین سو پانڈ جرمانے کی سزا ڈربی شائر کے مجسٹریٹ نے سنائی۔ ڈربی ٹیلی گراف کے مطابق 34 سالہ خاتون جینس بٹنس کو کمیونٹی کی جانب سے 6 ہفتوں کا کرفیو آرڈر دیا، مجسٹریٹ نے کریمنل کورٹ کی فیس 150 پاونڈ، 85 پاونڈ کے اخراجات اور 60 پاونڈ کا متاثرہ فرد کا سرچارج بھی خاتون پر عائد کر دیا۔
خاتون پر الزام تھا کہ اس نے ایک شاپنگ سنٹر سے بچے کے دودھ کی تین بوتلیں چرائی تھیں۔ لیگل ریفارم چیرٹی نامی تنظیم ہاورڈ لیگ نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ تنظیم کی سی ای او فرانسس کک نے اپنی بلاگ پر لکھا کہ بے گھر اور بھوکے افراد پر اس قدر جرمانہ نامناسب ہے۔