واشنگٹن: امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے عراق اور شام میں خطرناک شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف 26 فضائی حملے کئے ہیں۔شدت پسندوں کے خلاف مہم چلانے والی مشترکہ ٹاسک فورس نے ایک بیان میں بتایا کہ عراق کے آٹھ شہروں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر کل 18 فضائی حملے کئے گئے ۔اس نے بتایا کہ شام میں الحسکہ، حلب اور رقہ میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر آٹھ فضائی حملے کئے گئے ۔