ہردوئی : اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں آبروریزی کے بعد دو بچیوں کے قتل کر دیے جانے کے واقعہ سے پورے ضلع میں دہشت کا ماحول ہے ۔ پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سرسا علاقے کے پھتیاپور گا¶ں کے مجرا لکتانا کی رہنے والی تیرہ سالہ بچی کل والد کے لئے پاس کے سیمرا چوراہا سے دوا اور کچھ اشیاءلینے نکلی تھی۔ بچی دوا نہ لانے کی بات کہہ کر دوبارہ چلی گئی۔ کافی دیر بعد جب بچی گھر نہیں لوٹی تو اس کی تلاش کی گئی لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ شام کو گا¶ں سے دور ایک کھیت میں اس کی لاش پڑی ملی۔
اہل خانہ کے مطابق بچی کی آبروریزی کے بعد قتل کرکے درندوں نے اس کی آنکھوں کو چاق¶ں سے گود دیا۔ قاتلوں نے اس کے نازک اعضاءکو بھی چاقو سے گود دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ بلگرام کوتوالی کے نورپور ہتھوڑا گا¶ں کے ایک چار سالہ معصوم لڑکی کو کل سوتے وقت گھر سے نامعلوم شخص اٹھاکر کھیت میں لے گیا اور آبروریزی کے بعد اس گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ بچیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع اس کی ماں کو اس وقت ہوئی جب وہ صبح سوکر اٹھی اور بچی کو نہ پاکر اس نے تلاش شروع کی۔ بچی کی لاش گا¶ں سے کچھ دور مکا کے کھیت میں ملی۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔ پولیس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے ۔