اسلام آ باد : ایف بی آ ر ے کسٹمز ایکٹ ۱۹۶۹کو ازسرنو مرتب کرنے اور کسٹمز ڈیوٹی کے حوالے سے در آ مدی اشیا کی درست ویلیوکا تعین کرنے کیلیے نیشنل ویلیو ایشن ڈیٹا بیس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آ ر ذرائع نے بتایا کہ بورڈ آ ف ریونیو نے کسٹمز ایکٹ ۱۹۶۹کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آ ہنگ بنانے کیلیے فیصلہ کیا ہے کہ کسٹمز ایکٹ کوخامیاں دور کر کے اسے ازسر نو مرتب کیا جائیگا۔ ”ایکسپریس“کو دستیاب دستاویز اس کے علاوہ عالمی بینک کے ہی تعاون سے کسٹمز ڈپارٹمنٹ میں قائم رسک مینجمنٹ یونٹ کو مضبوط اور بہتر بنایا جائیگا، علاوہ ازیں نیشنل ویلیو ایشن ڈیٹا بیس کو بھی بہتر بنایا جائیگا تاکہ در آ مدی اشیا کی درست ویلیو کا تعین کرکے اس کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی وصول کی جا سکے۔
کے مطابق اس مقصد کیلیے عالمی بینک مدد فراہم کرے گا۔
ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے تعاون سے ۳۰کروڑ ڈالر کے پروگرام کے تحت۱۰ منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانا ہے۔