واشنگٹن:بجلی کے بھاری بلوں سے چھٹکارہ حاصل کریں ،گوگل کا یہ طریقہ اپنائیں ،سو فیصد اپنی بجلی کیلئے سولر پینل کی بہترین تنصیب کیسے کی جائے ؟سرچ انجن گوگل نے امریکی صارفین کیلئے رہنما منصوبے کا آغاز کردیا۔انرجی سے متعلق ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سرچ انجن گوگل نے امریکی صارفین کیلئے سو فیصد اپنی بجلی کے حصول کیلئے چھت پر سولر پینل کی تنصیب کے بہترین طریقہ کار میں معاون رہنما منصوبے کا آغاز کردیاہے۔اس منصوبے کو پراجیکٹ سن روف کا نام دیاگیاہے۔پراجیکٹ سن کمپنی سولر پینلز خریدنے کے خواہشمند افراد کے گھروں کی چھتوں کا تجزیہ کرے گی۔
اس سلسلے میں گوگل نے پروگرام میں حصہ لینے والے امریکی شہریوں سے ان کے گھر وں کے پتے طلب کر لیے ہیں جس کے بعد کمپنی گوگل میپ کے ذریعے درجہ حرارت ،سایہ اور سال بھرمیں چھت پر رہنے والی روشنی کے اعداد و شمار کومدنظر رکھ کر یہ معلومات اکٹھی کرے گی کہ چھت پر ہرسال سورج کی کتنی روشنی پڑتی ہے جس کے بعد سولر پینلز نصب کیے جائیں گے۔پروگرام کا مقصد سولر پینلز کی بہترین تنصیب کے ذریعے گھریلو صارفین کو ۱۰۰ فیصد اپنی بجلی ضروریات پوری کرنے میں مدد کرنا اور پیسے کا ضیاع روکناہے۔گوگل نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اگر چہ سولر پینل کی تنصیب کے مہنگے دام ہیں لیکن اس کے متبادل صارفین کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی۔بیان میں کہاگیاہے کہ ہم ہر کسی کیلئے سولر پینلزکی تنصیب کو آسان اور قابل فہم بنانا چاہتے ہیں۔