کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ اور محمد آصف کو لاہور سٹی کرکٹ ایسو سی ایشن نے ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا تھا اور جس کے بعد سلمان بٹ نے بھی ٹیم میں شمولیت کی تصدیق کر دی تھی لیکن اب پی سی بی ذرائع کاکہناہے کہ پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے روک دیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے ابھی اینٹی کرپشن کے قوائد ضوابط پورے نہیں کیے اور آئی سی سی کا بھی تفصیلی فیصلہ آنا باقی ہے جس میں واضح ہو گا کہ انہیں فوری ڈومیسٹک کھیلنی ہے یا نہیں۔