کراچی: آل رائونڈر شعیب ملک نے قومی کرکٹ کیریئر کے احیا کا کریڈٹ بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا کو دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ایسا بھی وقت آتا ہے جب آپ اپنے خیالات اور احساسات کے بارے میں ٹیم میں کسی سے بات نہیں کرسکتے، ایسے میں میں ثانیہ مرزا کا ساتھ حاصل ہونے پر خود کو کافی خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ میں ان سے بطور کھلاڑی تبادلہ خیال کرسکتا اور اچھے مشورے حاصل کرتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ وہ کتنی سخت محنت کرتی ہیں، اسی چیز نے مجھے کرکٹ میں فائدہ پہنچایا اور میں پاکستان ٹیم میں کامیابی سے کم بیک کر پایا۔