کانگریس ہیڈکوارٹر میں تعزیتی جلسہ منعقد کر کے پیش کیا گیا خراج عقیدت
لکھنو¿:بھارت رتن سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر جمعرات کو راجدھانی میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ ریاستی کانگریس کی جانب سے کالی داس مارگ اور مال ایونیو واقع راجیو گاندھی کے مجسمہ پر گلپوشی کی گئی جس کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹر پر گلپوشی اور جلسہ منعقد ہوا۔ یووا کانگریس کی جانب سے آنجہانی گاندھی کے یوم پیدائش پر شجر کاری کی گئی اور یووا کانگریس حقوق انسانی سیل کی جانب سے دعائیہ جلسہ منعقد کر کے انہیں یاد کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر ریاستی کانگریس کمیٹی کی جانب سے کالی داس مارگ واقع راجیو گاندھی کے مجسمہ پر پارٹی رہنماو¿ں نے گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ رکن راجیہ سبھا پی ایل پنیا، رام کرشن دیویدی، ڈاکٹر عمار رضوی، ستیہ دیو ترپاٹھی وغیرہ نے گلپوشی کی۔ اس موقع پر ریاستی خازن ہریش باجپئی، سراج مہدی، بھگوتی پرساد چودھری، شیام کشور شکلا سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ اس کے بعد مال ایونیو واقع راجیو گاندھی کے مجسمہ پر سابق ریاستی صدر ارون کمار سنگھ منا ، ڈاکٹر عمار رضوی وغےرہ رہنماو¿ں اور کارکنان نے گلپوشی کی۔
گلپوشی کی تقریب کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹر پر جلسہ کا اہتمام ریاستی کانگریس کے نائب صدر اور کمیونکیشن محکمہ کے چیئر مین ستیہ دیو ترپاٹھی کی قیادت میں کیا گیا۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے درج فہرست ذات کے چیئر مین پی ایل پنیا نے کہا کہ راجیو گاندھی نے ملک کے پسماندہ اور استحصال زدہ لوگوں کیلئے جو تعاون دیا اسے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عمار رضوی نے کہا کہ پنچایتی راج نافذ کر کے ملک کے عام آدمی تک فائدہ پہنچانے اور ہندوستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب آنجہانی راجیو گاندھی نے دیکھا تھا۔ پنڈت نہرو اور مسز اندرا گاندھی نے ملک کی ترقی کی جو بنیاد رکھی اسی کے مطابق راجیو گاندھی نے اسکیمیں اور پالیسیاں بنائیں اور اسے عملی جامہ پہنایا۔ جلسہ کو سابق ریاستی صدر ارون کمار سنگھ منا، رام کرشن دیویدی، ستیہ دیو ترپاٹھی، راج بہادر، ہریش باجپئی، سراج مہدی، گیانیندر پرتاپ سنگھ وغےرہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کانگریسیوں سے راجیو گاندھی کے بتائے راستے پر چلنے کی اپیل کی۔اس موقع پر خاص طور سے ریاستی کانگریس درج فہرست محکمہ کے چیئر مین بھگوتی پرساد چودھری ، ونود چودھری، راکیش مشرا، ہنومان ترپاٹھی، اومکار ناتھ سنگھ، پرمود سنگھ، سبودھ شریواستو، بودھ لال شکلا، مہدی حسن، عرشی رضا، سرلیش راوت، اننتا تیواری سمیت دیگر کانگریس رہنما اور کارکنان شامل تھے۔ اترپردیش یووا کانگریس کی جانب سے راجیو گاندھی مجسمہ پر گلپوشی کر کے شجر کاری کی گئی۔ یووا کانگریس کے قومی سکریٹری اما شنکر کی موجودگی میں یووا کانگریس نائب صدر نکل سکسینہ نے گلپوشی کر کے شجر کاری کی۔ یووا کانگریس حقوق انسانی سیل کی جانب سے امن خیر سگالی خدمات کمیٹی نے امین آباد واقع چھوٹا جعفر منزل میں دعائیہ جلسہ منعقد کیا۔ ایف اے ایس چرچل کی صدارت میں ہوئے دعائیہ جلسہ میں آنجہانی راجیو گاندھی کی زندگی میں روشنی ڈالتے ہوئے ان کے بتائے راستے پر چلنے کی اپیل کی گئی۔ دعائیہ جلسہ میں خاص طور سے رمیش چندر شریواستو، آصف اللہ خاں، پرنب تیواری، کمال احمد ہیرو، رئیس احمد، فرقان انصاری، آشیش دیویدی اور شہزاد بیگ سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔