لکھنو¿: بھارت رتن سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر کانگریس نے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے بھیم جیوتی یاترا کا آغاز کیا۔
نہرو- گاندھی جیسے رہنماو¿ں اور امبیڈکر کے خیالات میں یکسوئی ثابت کرنے کیلئے کانگریس نے بھیم جیوتی یاترا کیلئے بیس اگست راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کا انتخاب کیا۔ ڈاکٹر امبیڈکر کی ۱۲۵ویں جینتی کے موقع پر یاترا کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کرتے ہوئے پارٹی رہنماو¿ں نے کہاکہ دلتوں کوامبیڈکر اور نہرو- گاندھی میں تضاد بتاکر گمراہ کیا گیا۔ مال ایونیو واقع پارٹی ہیڈکوارٹر پر صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے درج فہرست ذات و قبائل محکمہ کے تلک کرسٹوفر نے بتاےا کہ پارٹی صدر مسز سونیا گاندھی چاہتی ہیں کہ کانگریسی امبیڈکر کے آدرشوں کی تقلید کریں۔ یاترا کے دوران لوگوں کوبتاےا جائے گا کہ امبیڈکر محض دلتوں کے نہیں بلکہ نہرو- گاندھی کی طرح پورے سماج کے رہنما تھے۔ قومی درج فہرست ذات و قبائل کمیشن کے چیئر مین پیل ایل پنیا نے کہا کہ دلتوں کو سیاسی برابری تو ملی لیکن سماجی اور اقتصادی مساوات نہیں ملی۔
ذات کی بنیاد پر کسی شخص کو چھوٹا یا بڑا نہ سمجھا جائے ۔ امبیڈکر کے اس خواب کو پورا کرنے کیلئے پُر عزم ہے ۔انہوں نے کہاکہ مقامی بلدیاتی انتخابات میں دلتوں کے ریزرویشن کا خواب راجیو گاندھی نے ہی پورا کیا تھا۔ امبیڈکر کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے راجیو گاندھی نے مختلف کام کئے۔ پارٹی کے درج فہرست ذات محکمہ کے ریاستی صدر بھگوتی چودھری نے کہاکہ امبیڈکر کے خیالات کے مطابق جتنا کام کانگریس نے کیا اتنا کسی دیگر پارٹی نے نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھیم جیوتی یاترا کے دوران ہم دلتوں کے کانگریس سے دور ہونے کے اسباب بھی جاننے کی کوشش کریں گے۔