لکھنو¿:اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن سمیت ۸ نکاتی مطالبات کے سلسلہ میں انڈیا یونائٹیڈ کے کارکنان نے جمعرات کو دھرنے کے تیسرے دن اسمبلی کاگھیراو¿ کیا۔ اس دوران کارکنان نے پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی۔ پولیس نے تنظیم کے کارکنان کو گھیراو¿ کرتے وقت اسمبلی سے کھدیڑ جس کے بعد کارکنان نے وزیر اعظم کو مخاطب عرضداشت ضلع انتظامیہ کو سونپی۔
تنظیم کے صدر پرکھر سنگھ نے کہاکہ ملک میں ذات ریزرویشن کے سبب غریبوں کی حالت اقتصادی اور سماجی سطح پر خراب ہوتی جا رہی ہے۔ جس کے خلاف گزشتہ تین دنوں سے دھرنا و مظاہرہ کیاجا رہا ہے۔