یوم پیدائش پر راجیو واٹکا میں ان کے مجسمہ پر پارٹی رہنماو¿ں نے کی گلپوشی
کانپور: راجیو گاندھی کے ۷۲ویں یوم پیدائش پر کانگریس اور اس کی مختلف معاون تنظیموںنے شہرمیں متعدد مقامات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پارٹی عہدیداروں نے راجیو گاندھی کو جدید ہندوستان کامعمار بتایا۔
کانگریس شہر کے ذریعہ موتی جھیل واقع راجیو واٹکا میں ان کے مجسمہ پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس شہر ہر پرکاش اگنی ہوتری نے کہا کہ نوجوانو ں کو ۱۸ برس کی عمر میں حق رائے دہی دلانے کا سہرا سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کوجاتا ہے۔ ایسے متعدد کام ہیں۔ جن کو انہوں نے پہلی بار شروع کیا۔ اقتصادی بہتری شروع کرنے کی پہلی کوشش بھی انہی کے ذریعہ کی گئی تھی۔ جسے بعدمیں کانگریس نے آگے بڑھایا۔ پروگرام میں رام پال پون گپتا، دنیش باجپئی ، سنتوش ترپاٹھی وغیرہ تھے۔ دوسری جانب ضلع یوا کانگریس دیہات میں تلک ہال واقع پارٹی دفتر پر جلسہ کا اہتمام کیا۔ تنظیم کے ذریعہ بونا جھابر واقع وشنو ودیہ مندر میں طلباءکو نصابی اشیاءتقسیم کرائی۔