رامپور: ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی لکھنو¿ کی ہدایت کے سلسلے میں کنیا انٹر کالج خاری کنواں میں پاسکو ایپ ۲۰۱۲ کے تحت بچوں کے حقوق اور اپنے حفاظت موضوع پر قانونی کیمپ کوخطاب کرتے ہوے سول جج پرمود کمار چہارم نے کہاکہ ہر خاتون اور لڑکی کو اپنی حفاظت کےلئے آگے آناہوگا۔اور اپنی اعتماد میں اضافہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو سماج میں مردوں کے برابر حقوق دئے جانے کے باوجود خواتین ڈری سہمی رہتی ہےں۔ تعلیم کی کمی اور شرم کی وجہ سے یہ اپنے اوپر ہو رہے ظلم کا مقابلہ نہیں کرپاتیں ہیں۔ اس لئے انہیں اپنے حقوق کے تئیں بیدار ہونا ضرور ی ہے۔
کیمپ کا یہی مقصد ہے کہ خواتین اور لڑکوں کو پاسکو ایکٹ کے تحت ان کے اوپر کئے جارہے حملے اورجنسی استحصال سے ان کا تحفظ کیسے کیا جائے۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ خواتین اور بچوں پر ہو رہے ظلم اور فحش حرکتوں کی روک تھام کے لئے وومن پاور لائن قائم کی گئی ہیں۔ جس پر وہ واردات سے متعلق اطلاع کنٹرول روم کو دے سکتی ہیں۔ جس پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ٹول فری نمبر ۱۰۰پر بھی اطلاع دے کر قصور واروں کے خلاف کارروائی کرائی جا سکتی ہے۔خاتون بہبود کمیٹی کے رکن سنیل شرما نے بتایاکہ بی ایس این ایل دفتر کے پاس کمیٹی کا دفتر ہے ۔چائلڈ ایکٹ کے تحت ایسی واردات سے ۱۰۹۸ سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔جس پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔